پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں وزیراعظم راستہ بھول گئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ ہاؤس کی مشکل راہداریوں میں وزیراعظم عمران خان خود بھی راستہ بھول گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق و زیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کیلئے روانہ ہوئے اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی باتیں سنتے سنتے راستہ بھول گئے۔ وزیراعظم جب رکے تو سامنے دیوار اور دائیں بائیں دروازے موجود تھے۔وزیراعظم نے فوراً سکیورٹی افسر سے سوال کیا میں کہاں ہوں، تم مجھے کدھر لے کر جارہے ہو۔ اس پر سکیورٹی افسر نے انہیں جواب دیا سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی۔
وزیراعظم راستہ