ایران سے تناؤ میں کمی کیلئے کوششوں پر امریکہ وزیراعظم عمران خان کا معترف

  ایران سے تناؤ میں کمی کیلئے کوششوں پر امریکہ وزیراعظم عمران خان کا معترف

  



واشنگٹن(این این اائی)امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان دنیا کے ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کیلئے آف ریمپ ڈپلومیسی میں مصروف عمل نظر آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موجودہ ا مریکہ،ایران تنازع پر بریفنگ کے دوران عہدیدار نے کہا آف ریمپ یہاں 3 سال سے ہے اور یہ صرف ہم نہیں ایرانی بھی اسکی پیشکش کرتے رہے ہیں۔عہدیدار نے کہا فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ا و ر عمان کے سلطان دنیا کے تمام حصوں سے ان تمام ممالک نے ایران میں حکومت سے رابطہ کیا۔واشنگٹن میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ عالمی رہنما ایران کے سپریم لیڈر کو بہتر فیصلے لینے پر آمادہ کرنے میں ناکام ہوگئے تھے جس کی وجہ سے امریکہ معاشی پابند یو ں اور جنرل سلیمانی کے قتل جیسے اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوا۔امریکی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ امریکہ سے تنازعات کے حل کیلئے سفا رتکاری پر توجہ دینے کے بجائے ایرانی رہنمامعاشی و سیاسی بحران اور قدس فورس کے سربراہ کی موت سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

امریکہ معترف

مزید : صفحہ اول