لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل،9ممبران شامل،نوٹیفکیشن جاری

    لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل،9ممبران شامل،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ کمیشن میں مجموعی طور پر 9 ممبران شامل ہیں جبکہ معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان کمیشن کے چیئرمین ہونگے۔ کمیشن کے تمام ممبران پانچ سال کیلئے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یہ کمیشن اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرے گا۔ سینیٹر سیمی ایزدی، ایم این اے راجہ خرم شہزاد، سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، علی بخاری، طیبہ ابراہیم اور چیف کمشنر آفس کا گریڈ 19کا افسر بھی کمیشن کے ممبران میں شامل ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ڈائریکٹر فنانس کوکمیٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
لوکل کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -