وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سٹریٹجی  کمیٹی تشکیل دیدی،8 وزراء شامل

  وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سٹریٹجی  کمیٹی تشکیل دیدی،8 وزراء شامل

  



لاہور (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے 31رکنی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،8صوبائی وزراء بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔فیاض الحسن چوہان 31رکنی کمیٹی کے کنوینر ہونگے جبکہ ممبران میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، سمیع اللہ چوہدری، کرنل (ر) محمدہاشم ڈوگر، ڈاکٹر مراد راس، راجہ یاسر ہمایوں،انصر مجید نیازی، اعجاز احمد چوہدری، فیصل حیات، ندیم قریشی، عظمی کاردار، سعدیہ سہیل رانا، مسرت جمشید چیمہ، ملک اعظم، شیخ شہزاد یونس، ثانیہ کامران،انجینئر افتخار چوہدری، ڈاکٹرزرقا تیمور، شوکت بسرا، محمد مدنی، عمر سرفراز چیمہ، انعام الحق پراچہ، سمابیہ طاہر، مومنہ وحید، محمد احمد چٹھہ، ڈاکٹر شاہد صدیق، عثمان سعید بسرا، اور یاور بخاری ممبر جبکہ عرفان احمد میڈیا سٹرٹیجی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر ہونگے۔مذکورہ کمیٹی حکومت کی پالیسیوں کی ترویج،ان سے متعلق آگاہی اور حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا دفاع کرے گی۔

میڈیا سٹریٹجی کمیٹی

مزید : صفحہ اول