امریکہ طاقت کا غلط استعمال نہ کرے، خلیجی خطے میں بگاڑ کسی کے مفاد میں نہیں: چین

      امریکہ طاقت کا غلط استعمال نہ کرے، خلیجی خطے میں بگاڑ کسی کے مفاد میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ اسے مشرق وسطیٰ،خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ خلیجی خطے میں صورتحال کی مزید بگاڑ کسی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔  خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا دنیا کے لئے ناگزیر ہے۔چین نے ہمیشہ  اصولی موقف اپناتے  ہوئے تمام فریقین کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پوری پابندی کرنے کا کہا ہے۔ تمام ممالک کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے  اور مشرق وسطی کے خلیجی خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ طاقت کا غلط استعمال نہ کریں۔ اسی کے ساتھ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔ پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں بتدریج متفقہ مصنوعات پر محصولات کی شرح کے تناسب میں کمی کو35فیصد سے بڑھا کر 75فیصد تک لے جایا جائے گا،آزاد تجارتی معاہدے کی بنیاد سامان تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بریفنگ میں کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے کی بنیاد سامان تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔معاہدے کے تحت متفقہ اشیاء کے ٹیرف کو صفر تک لے جایا جائے گا۔ اس پر عملدر آمد یکم جنوری 2020سے کر دیا گیا ہے۔ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت چین پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں۔
چین

مزید :

صفحہ اول -