میانوالی، پاک فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ، سکواڈرن لیڈر سمیت 2پائلٹ شہید

میانوالی، پاک فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ، سکواڈرن لیڈر سمیت 2پائلٹ ...

  



میانوالی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،،کرائم رپورٹر) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں سکواڈرن لیڈر سمیت 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ FT7  میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں  سکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے کو معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔دوسری جانبفلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید کے گھر واپڈا ٹاؤن میں اظہار افسوس کیلئے اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔پاک فضائیہ کا ایک طیارہ ایف ٹی سیون معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گزشتہ روز میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ سکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے۔ فلائنگ آفیسرعبادالرحمان شہید نے 8 ماہ قبل پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔شہید کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے آنے والے عبادالرحمان شہید کے چھوٹے بھائی شاہزیب سے اظہار افسوس کرتے رہے شاہزیب کا کہنا تھا کہ عبادالرحمان ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے۔اہل خانہ اور ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آج صبح سات بجے پی اے ایف ائیر بیس کینٹ میں شہید کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی اور بعدازاں پی اے ایف ایئر بیس سے شہید کا جسد خاکی 9 بجے ان کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن لایا جائے گا۔ شہید کی دوبارہ نماز جنازہ واپڈا ٹاؤن میں ڈیڑھ بجے دوپہر کو ادا کی جائے گی۔

تربیتی جہاز تباہ

مزید : صفحہ اول