حکومت قومی نوعیت کے ایشوز پر پارلیمنٹ کو ساتھ لیکر چلے

    حکومت قومی نوعیت کے ایشوز پر پارلیمنٹ کو ساتھ لیکر چلے

  



مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہم تو سینیٹ کے پلیٹ فارم سے بھی حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اس ایشو پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں اور خطے کی اصل صورت حال کے بارے میں ملک کی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس صورت ھال کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا اور خطے پر بھی پڑے گا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس موقع پر سوچ سمجھ کر اور باہمی مشاورت سے آگے بڑھا جائے یہ حکومت وقت کا کام ہوتا ہے کہ وہ اہم اور قومی نوعیت کے ایشوز پر اپنی پارلیمنٹ کو ساتھ لیکر چلے۔

راجہ ظفر الحق

مزید : صفحہ اول