کسی بھی فیصلے سے قبل ملکی سالمیت کو مقد م رکھنا ہوگا

کسی بھی فیصلے سے قبل ملکی سالمیت کو مقد م رکھنا ہوگا

  



پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شاید اس بات پر یقین ہی نہیں رکھتی ہے کہ اپنی پارلیمان کو اہم نوعیت کے ایشوز پر ساتھ لیکر چلا جائے جس دن سے یہ واقعہ ہوا ہے تو ساری اپوزیشن مطالبہ کررہی تھی کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایوان میں آکر جواب دیں پیر کے روز وزیر خارجہ کو خیال آ ہی گیا کہ وہ ایوان میں آکر صورتحال واضح کریں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کے ساتھ چلنا ہو گا اور اس وقت ہمیں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ملک کی سالمیت کو مقدم رکھنا ہو گا اور پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا۔

شیری رحمن

مزید : صفحہ اول