خطے کی صورتحال نارمل کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا

خطے کی صورتحال نارمل کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا

  



پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ کے چیئرمین بریگیڈئر (ر) نادر میر نے کہا ہے کہ ہمیں اس صورت حال میں امن لانے کے لئے اپنا بھرپور کرداد ادا کرنا چاہئے اور سب سے اہم بات ہمیں اس موقع پر اپنے دشمن بھارت پر خاص نظر رکھنی طاہئے وہ اس صورت ھال میں بارڈر پر چھیڑ خانی کر سکتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس ساری صورت ھال پر گہری نظر بھی رکھنی ہو گی کیونکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو دھمکی بھی مل چکی ہے اس لئے میں یہ کہوں گا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے مزید چوکنا ہونا پڑے گا اور جتنا جلدی ہو سکے اس صورتحال کو نارمل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

نادر میر

مزید : صفحہ اول