پاکستان عالم اسلام کو متحدکرے امریکی سازشوں کو ناکام بنائے

پاکستان عالم اسلام کو متحدکرے امریکی سازشوں کو ناکام بنائے

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ پہلی بات تو یہ کہ کہیں پر بھی جارحیت ہو تو پاکستانی حکومت کو اس کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے اور دوسری بات یہ کہ ہمیں کسی بھی قیمت پر اس لڑائی میں امریکہ کا پارٹنر نہیں بننا چاہئے کیونکہ اگر ہم اس جنگ میں امریکہ کا پارٹنر بن گئے تو پھر اس کا ہمیں بڑا سخت ردعمل برداشت کرنا پڑے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ بھی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اس نازک موقع پر عالم اسلام کو اکھٹا کرے اور عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی کوششوں کو بھی ناکام بنائے اس وقت امریکہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ مسلمانوں کو تقسیم کرے مگر ہمیں اس کی چالوں پر بھی گہری نظر رکھنا ہو گی۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول


loading...