تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، شیخ رشید

تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، شیخ رشید

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔سروسز ایکٹ ترمیمی بلز قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ردعمل میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اب ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے، اپوزیشن پارٹیوں نے بل کی حمایت کرکے قومی ذمے داری کا ثبوت دیا ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول