عثمان بزدارعوامی رہنما، عوام کی مشکلات سمجھتے ہیں،فیاض چوہان

      عثمان بزدارعوامی رہنما، عوام کی مشکلات سمجھتے ہیں،فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان کے ہاتھوں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال روکنے اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں سیل ڈیڈ پر سپر سٹرکچر ٹیکس کا خاتمہ بزدار حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبوں سے کروڑوں لوگوں کا روزگار جڑا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لیے قانون سازی کی ہدایات جاری کر دی ہیں جس سے شوگر ملز مالکان کو ضابطے میں لایا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوامی رہنما ہیں، عوام کی مشکلات سمجھتے ہیں،گنے کے کاشتکاروں کی فلاح کے اقدامات اور سپر سٹرکچر ٹیکس کا خاتمہ انکا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبوں سے کروڑوں لوگوں کا روزگار جڑا ہے اور سردار عثمان بزدار کو اس حقیقت کا ادراک ہے۔ سردار عثمان بزدار نے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لیے قانون سازی کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر گزشتہ برس گنے کے کاشتکاروں کو 99 فیصد ادائیگیاں کی جا چکی ہیں اور کاشتکاروں کو کسی قسم کی مشکل سے بچانے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور سیاسی رہنماں کو واضح ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -