وزیر خارجہ کا قطر ی ہم منصب کو ٹیلیفون،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کا قطر ی ہم منصب کو ٹیلیفون،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ کا قطر ی ہم منصب کو ٹیلیفون، پاکستان اور قطر نے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیاہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیر خارجہ

مزید : صفحہ اول