مانگا منڈی میں قبرستان کی جگہ واگزار کروانے کیلئے دائر درخواست،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کو فیصلہ کرنیکاحکم

مانگا منڈی میں قبرستان کی جگہ واگزار کروانے کیلئے دائر درخواست،اسسٹنٹ کمشنر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے مانگا منڈی میں قبرستان کی جگہ واگزار کروانے کے لئے دائر درخواست پراسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کو ایک مہینے میں متاثرین کی درخواست کا فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے۔در خواست میں محکمہ ریونیو، حلقہ پٹواری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ، ڈپٹی کمشنر لاہور، علی گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی رانا محمد اقبال، محمد خالد بٹ کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست گزارپیر اعجاز حسین شاہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 137 کنال 16 مرلہ صوبائی گورنمنٹ کی ہے جس میں مقبوضہ اہل اسلام دربار کالا پیر و دیگر اور قبرستان کی جگہ پر مشتمل ہے جو کہ مختلف ناجائز قابضین مسلسل قبضہ کئے جا رہے ہیں،اسے واگزار کرایا جائے۔

قبرستان،واگزار

مزید : صفحہ آخر