مریم نواز، حمزہ شہباز کی نیب مقدمات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل

مریم نواز، حمزہ شہباز کی نیب مقدمات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازشریف اور حمزہ شہباز کی نیب مقدمات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ہوگیاہے،اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیاہے،نیا روسٹر9 جنوری 2020 ء سے 8 فروری 2020 ء تک نافذ العمل رہے گا،نئے روسٹر کے تحت نیب کے مقدمات کی سماعت کے لئے دو الگ الگ بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،پہلا بنچ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی جبکہ دوسرا جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں کام کرے گا۔

بنچ تبدیل

مزید : صفحہ آخر


loading...