گرین سٹی پلازہ گرانے کے خلاف دائردرخواست پراسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو دوبارہ نشاندہی کرنے کا حکم

  گرین سٹی پلازہ گرانے کے خلاف دائردرخواست پراسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے گرین سٹی پلازہ گرانے کے خلاف دائردرخواست پراسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو دوبارہ نشاندہی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ 27 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے حمیر یونس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت میں غلط بیانی کرکے گرین سٹی پلازہ کو گرانے کا حکم حاصل کیا گیا، گرین سٹی پلازہ قبرستان کی حدود میں نہیں بنایا گیا، رقبہ کی پہلے کی گئی نشاندہی ہائیکورٹ رولز اور محکمہ ریونیو کے رولز کے برخلاف کی گئی، اراضی کی دوبارہ نشاندہی کرنے کا حکم دیا جائے۔
گرین سٹی

مزید :

صفحہ آخر -