چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے عارف کمال نون اوربہاولپور بار کے وفود کی ملاقاتیں 

      چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے عارف کمال نون اوربہاولپور بار کے وفود کی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون اورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاولپور کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپورکے وفد نے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے جسٹس مامون رشید شیخ کوعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی،ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بہاولپور بار ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت بار کے صدر ندیم اقبال چودھری نے کی اور جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے دوطرفہ تعاون کو یقینی بنانے کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقاتیں 

مزید : صفحہ آخر


loading...