وکلاء تنظیموں نے دل کے ہسپتال کی  طرف مارچ کرنے کی تردید کردی

 وکلاء تنظیموں نے دل کے ہسپتال کی  طرف مارچ کرنے کی تردید کردی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)پی آئی سی میں شہداء کی یادگار بنانے کے معاملے پر وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیان تناؤ کے حوالے سے وکلاء تنظیموں نے پی آئی سی کی طرف مارچ کرنے کی تردید کردی۔اس سلسلے میں وکلاء ایکشن کمیٹی کے ممبران لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن چودھری،پنجاب بارکونسل کے سابق وائس چیئرمین شاہ نواز اسماعیل گجر اورلاہوربار کے عہدیداروں کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پرشہداء کی یادگار کی تصاویر لگانے پر بحث چھڑی ہوئی ہے تاہم وکلاء کا پی آئی سی کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، انہوں نے کہا کہ وکلاء اور ڈاکٹرز کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے کشیدگی کا ماحول بنے۔

تردید

مزید : صفحہ آخر