فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ  میں 15 جنوری تک توسیع

فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ  میں 15 جنوری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے،گزشتہ روز احتساب عدالت نمبر تین میں جج کی عدم دستیابی کے باعث اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی،آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ فواد حسن فواد پر اربوں روپے کے اثاثہ جات غیر قانونی طور پر بنانے کے الزامات عائد ہیں۔
فواد،ریمانڈ

مزید :

صفحہ آخر -