گوادر پورٹ پر ایل پی جی گیس کمپنی کا افتتاح کردیا گیا

گوادر پورٹ پر ایل پی جی گیس کمپنی کا افتتاح کردیا گیا

  



گوادر (آئی این پی) گوادر پورٹ پر ایل پی جی گیس کمپنی کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں چین کا کونسل جنرل سمیت پاکستانی اور چینی اعلی حکام نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان اور چینی حکام نے کہا کہ عالمی بندرگاہ صحار سے آبی جہاز چار ہزار ایل پی جی گیس لے کر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیاہے اس موقع پرچیئر مین گوادر پورٹ نے کہا کہ ایل پی جی گیس ٹرمینل کمپنی کے زریع ملک کے دیگر شہروں میں گیس سپلائی کی جائے گی.جبکہ چینی کونسل جنرل نے بتایا کہ ایل پی جی گیس ٹرمینل منصوبے کے قیام سے ہزاروں لوگ برسر روزگار ہونگے۔ گوادر بندرگاہ ا ور سی پیک منصوبے کی تکمیل سے نئے دور کا آغاز ہوگا اور یہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار کے بہترین موقع فراہم ہونگے چین پاکستان کو ایک مضبوط معاشی ملک دیکھنا چاہتا ہے۔

گوادر پورٹ

مزید : صفحہ آخر