جنرل قاسم سلیمانی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،ایرانی قونصل جنرل

  جنرل قاسم سلیمانی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،ایرانی قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ)ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے امریکہ کی احمقانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے نتیجے میں مرتب ہونے والے ثمرات جلد ہی دنیا دیکھے گی اس عظیم شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاکستان کو میں اپنا سمجھتا ہوں حالانکہ لبنان ہے عراق ہے افغانستان اور اسی طرح دوسرے ممالک ہیں لیکن پاکستان کو انھوں نے اس طرح کہا مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے ایسا کیوں کہا۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ انھوں نے صرف پاکستان کے بارے میں یہ کہا۔علاوہ ازیں ایرانی قونصلیٹ لاہورمیں جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کی تعزیت کے سلسلے میں سیاسی، مذہبی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔قونصلیٹ میں رکھی تعزیتی کتاب میں مہمانوں نے لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی پوری زندگی قوم کی محافظت میں گزری اور انھوں نے نہ صرف ایران بلکہ اسلام کیلئے بھی ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ مہمانوں نے تاثراتی کتاب میں لکھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت صرف ایران کا نہیں پوری دنیا کا نقصان ہے جس کا خمیازہ امریکہ کو ادا کرنا پڑے گا۔تعزیت کیلئے آنے والے افراد نے پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔
ایرانی قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -