چیچہ وطنی، خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش

    چیچہ وطنی، خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)چیچہ وطنی نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش،تین بیٹوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال،تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی قصبہ پرانی چیچہ وطنی کے رہائشی عمیر ظفر کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی ایک سال بعد ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی، عمیر ظفر اپنی اہلیہ کو ڈیلوری کیلئے نجی ہسپتال میں لے کر گیا جہاں پر نارمل ڈیلیوری سے تین بچوں کی پیدائش ہوئی، تینوں بیٹے ہیں، زچہ وبچہ سب خیریت سے ہیں.اس موقع پر عمیر ظفر نے کہا کہ میں اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے میرے گھر میں اس وقت خوشیاں ہی خوشیاں ہیں، میری اہلیہ اور ہم سب گھر والے بہت خوش ہیں۔تین بچوں کی پیدائش پر والدین کے علاوہ ہسپتال میں موجود لوگ بھی خوشی سے نہال ہورہے تھے اور محمد آصف کے دیگر رشتہ دار بھی بچوں کو دیکھنے کیلئے جوق درجوق ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔
بچوں کی پیدائش

مزید :

صفحہ آخر -