شاعر، کالم نگار پروفیسر ناصر بشیر کی والدہ سپرد خاک، رسم قل آج ہو گی

شاعر، کالم نگار پروفیسر ناصر بشیر کی والدہ سپرد خاک، رسم قل آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ادبی رپورٹر) ملک کے ممتاز شاعر، کالم نگار، ادبیات، اردو کے استاد پروفیسر ناصر بشیر کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز ملتان میں 75برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ ایمرسن کالج کے شعبہ اردو کے استاد واجد بشیر نادر، عامر بشیر اور طاہر بشیر کی والدہ تھیں، دل کا دورہ پڑنے پر انہیں پی آئی سی ملتان لے جایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔نماز جنازہ چونگی نمبر14، احمد آباد کی جناز گاہ میں ادا کی گئی، اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی رسم قل آج بروز بدھ صبح آٹھ سے دس بجے تک جامع مسجد مدینہ وحدت کالونی نزد گیٹ نمبر 3میں ادا کی جائیگی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں گو ر نمنٹ ایمرسن کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، روزنامہ پاکستان ملتان کے چیف ایڈ یٹر شوکت اشفاق، کالم نگار اظہر سلیم مجوکہ، سٹی سا ئنس کالج کے پرنسپل پروفیسر نیاز احمد قریشی، پروفیسر مختار احمد شاہین، نوبہار دولتانہ پی آئی کے رہنما جاوید اقبال غوری، پروفیسر وحید احمد غور ی، پروفیسر شاہد مسعود، پروفیسر شفقت عباس، ملک اسلم، محمد نعیم، ملک ریاض، ظہور احمد، اعظم پرویز، ڈاکٹر محمد طارق، انورگجر، جاوید اقبال انصاری، محمد ممتاز جاوید احمد، ابرار محی الدین، نور عالم، غلام نبی، حافظ ارشاد، ماجد نیاز، مجاہد نیاز اختر، عدنان بھٹی تنویر احمد، صغیر قریشی، محمود الحسن اور نجیب محمود کے علاوہ اعزاز واقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
ناصر بشیر والدہ

مزید :

صفحہ آخر -