پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 20 جنوری تک توسیع

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 20 جنوری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سندھ روشن پروگرام مبینہ کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 20 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے 10 جنوری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی، شرجیل میمن کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نیکی، شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ نیب سندھ نے پہلے اس کیس میں مکمل انکوائری کی، جبکہ نیا آرڈیننس آیا ہے اس کے تناظر میں بھی درخواست دائر کی ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ نیب انکوائری نہیں کرسکتا، لطیف کھوسہ بولے نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق ہماری درخواست کال اپ نوٹس کے خلاف ہے، 10 جنوری کو نیب نے بلایا ہوا ہے جواب مانگا ہے، جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب شرجیل میمن کو کیوں بلا رہا ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر بولے کہ سوال نامہ دیا ہے اس کا جواب نہیں آیا، عدالت نے شرجیل انعام میمن کو پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کردی، بعدازاں کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
شرجیل میمن

مزید :

صفحہ آخر -