پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت خیر سگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے دو جہاز معاون اور اصلت خیرسگالی مشن پر افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے تنزانیہ پہنچ گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ دارالسلام پہنچے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے چیف آف تنزانین نیوی سمیت تنزانیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے بیانئے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔
بحریہ جہاز