بوریوالہ، جرمنی کی تانیہ ہیلر پاکستان کی تانیہ جاوید بن گئی

بوریوالہ، جرمنی کی تانیہ ہیلر پاکستان کی تانیہ جاوید بن گئی

  



بورے والا(نمائندہ خصوصی)جرمنی کے شہر ہینوور کی رہائشی لڑکی مجاہد کالونی بورے والا کے نوجوان کی محبت میں گرفتارہو کرپاکستان پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق جرمن لڑکی تانیہ ہیلر نے اسلام قبول کر لیا اور اس کااسلامی نام تانیہ جاوید رکھاگیاہے تانیہ نے بتایاکہ بورے والا کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ ٹیوٹرپر دو سال قبل رابطہ ہوا جو ابتدائی طور پر بات چیت تک محدود رہی بعدمیں آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی اور میں نے اسلام قبول کر کے جاوید اقبال کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اس کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات اور جاوید اقبال کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا تانیہ جاویدنے بتایاکہ وہ جرمنی کے

شہر ہینوور میں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنر ہے جاویداقبال نے بتایاکہ وہ لاہورمیں پلمبر ہے تانیہ جاوید چند روز قبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور بورے والا میں نکاح کر لیا۔

تانیہ جاوید

مزید : صفحہ آخر