آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پارلیمنٹ پر بحث ہونی چاہئے تھی، محسن داوڑ

  آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پارلیمنٹ پر بحث ہونی چاہئے تھی، محسن داوڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل پرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے تھی،جس طریقے سے ایوان کو چلایا گیا وہ قابل مذمت ہے، ہم کسی قانون سازی کیخلاف نہیں لیکن ہم بحث سے کیوں ڈرتے ہیں؟فلور پر تمام چیزوں پر بحث ہونی چاہے۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاٹا سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ ہم تیاری کرکے آئے تھے کہ اہم قانون سازی تھی، لیکن جس طریقے سے ہاؤس کو چلایا گیا یہ قابل مذمت ہے، ترمیم پر ترمیم پیش کی جا رہی تھی ہم نے فلور مانگا، فلور پر تمام چیزوں پر بحث ہونی چاہیئے، نظر یہ ضرورت سے کام لیا گیا،ہم کسی قانون سازی کے خلاف نہیں لیکن ہم بحث سے کیوں ڈرتے ہیں، پارلیمنٹ میں اس بل پر بحث ہونی چاہیے تھی، بحث سے ہم کتراتے کیوں ہیں، محسن داوڑ نے کہا کہ ہم نے تجاویز بھی دینی تھیں، جس طرح عمل کوبلڈوز کیا گیا مایوس کن سمجھتا ہوں۔
محسن داوڑ

مزید :

علاقائی -