قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے سے18 فلسطینی گرفتارکر لیے

قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے سے18 فلسطینی گرفتارکر لیے

  



مغربی کنارا (صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 18 فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقدس شہر میں اسرائیلی پولیس فورس نے فلسطینی نوجوان انس ابو حمس کو حراست میں لیا جب صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ کے چکر لگا رہے تھے۔العیسویہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 5 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے مشرق میں شعفاط پناہ گزین کیمپ اور العیزری قصبوں پر دھاوا بولا اور بعد میں لوٹ مار کی۔مغربی کنارے میں صہیونی فوج نے بیت لحم میں بیت فجار قصبے پر ہلہ بولا اور6 لوگوں کو گرفتار کر لیا جن میں کچھ کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔حراست میں لیے گئے پانچ افراد کا تعلق تقطیقہ خاندان سے تھا اور ان میں سے ایک کی شناخت محمد ثوابتہ کے نام سے ہوئی،2نوجوانوں جن کی شناخت نضال رضوان جسکی عمر 19 سال اور عماد شبیط جسکی عمر 17 سال ہے کو قلقیلیہ میں عزون قصبے میں انکے گھروں سے گرفتار کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے یونیورسٹی کے طالبعلم نضال غنایم کو اسکے گھر سے گرفتار کر لیا ۔

مزید : علاقائی