ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کیلئے نئے ایلچی کا پہلا دورہ اسرائیل
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیسن گرین بیلٹ کی ناکام سفارت کاری کے بعد ان کے جانشین آوی اسرائیل پہنچ گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فیٹچ ایک ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ پہنچے جب مشرق وسطی اس وقت سخت کشیدگی اور تناؤ کی لپیٹ میں ہے۔ برکوفیٹچ ٹرمپ کے داماد اور ان کے چیف مشیر جیریڈ کشنر کے دست راست سمجھے جاتے ہیں۔ کشنر نے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے کا اعلان کیا جسے صدی کی ڈیل کا نام دیاجاتا ہے۔امریکی مندوب نے اسرائیلی دورے کے دوران وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر روؤف ریفیلین سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال بالخصوص امریکا اور کی ایران اور عراق کے ساتھ جاری کشیدگی پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔