جنوبی کوریا، ماہی گیر کشتی الٹ گئی ساحلی محافظوں کا سیلر ڈوب کر ہلاک

جنوبی کوریا، ماہی گیر کشتی الٹ گئی ساحلی محافظوں کا سیلر ڈوب کر ہلاک

  



سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا میں ماہی گیر کشتی الٹنے کے نتیجےٓ میں ساحلی محافظوں کا ایک سیلر ڈوب کر ہلاک ہو گیا جبکہ 13 کو امدادی کارروائی میں بچا لیا گیا۔جنوبی کورین ینہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق ماہی گیر کشتی الٹنے کا حادثہ جنوبی سیاحتی جزیرہ جیجو کے پانیوں میں پیش آیا جہاں 35 ٹن وزنی ماہی گیر کشتی بھنور میں پھنس جانے کے بعد الٹ گئی، حادثے کے وقت کشتی پر 14 سیلرز سوار تھے،ہلاک ہونے والا سیلر کشتی کے نیچے دب کر ڈوب گیا تھا تاہم اس کو باہر نکال لیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزید : علاقائی