پورٹو ریکو میں 6.5 شدت کا زلزلہ، بجلی کا نظام متاثر
سان جوآن (اے پی پی) امریکہ کے زیر قبضہ شمال مشرقی کیریبیئن ریاست پورٹو ریکو میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو جزیرہ پر 28 دسمبر سے آنے والے زلزلوں میں سب سے تیز تھا، زلزلے کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہو کر رہ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح پورٹو ریکو کے جنوبی ساحلی شہر پونس میں 13.6 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے۔