افغانستان، گزشتہ برس سواچار لاکھ زائد افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

  افغانستان، گزشتہ برس سواچار لاکھ زائد افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

  



کابل(آئی این پی)اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سن 2019 میں افغانستان میں تنازعاتی حالات کی وجہ سے چار لاکھ چھبیس ہزار افراد کو دربدری کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں پہلے سے بے گھر ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد افراد شمال مشرقی افغان صوبوں میں موجود عارضی پناہ گاہوں سے محفوظ علاقوں کی جانب مہاجرت پر دوبارہ مجبور ہوئے۔ ان افراد کی دوسری مرتبہ بے گھری کی وجہ ان صوبوں میں طالبان عسکریت پسندوں کی مسلح کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شمال مشرقی صوبوں میں ہونے والی جھڑپوں میں سینکڑوں افغان فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔ انہی صوبوں کے بعض شہروں میں اسلامک اسٹیٹ بھی سرگرم ہے۔

مزید : علاقائی