سبزہ زار میں سلنڈر دھماکہ، ویلنشیا ٹاؤن میں آتشزدگی، 5افراد جھلس گئے

سبزہ زار میں سلنڈر دھماکہ، ویلنشیا ٹاؤن میں آتشزدگی، 5افراد جھلس گئے

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں آتشزدگی کے دو واقعات میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ سلنڈر دھماکہ اور گھر میں آگ لگنے کے باعث دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں یونین کونسل کے دفتر کے قریب فلیٹ میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ دوسرا آتشزدگی کا واقعہ ویلنشیا ٹاؤن کے گھر میں آگ میں پیش آیا۔ آگ کے باعث گھر میں موجود خاتون اپنے 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئی۔ زخمیوں میں 6 سالہ ذوالقرنین، 11 سالہ حسنین اور ان کی والدہ 30 سالہ عیشا شامل ہیں۔ آتشزدگی کے واقعات کی اطلاعات پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں امدادی کاموں کے لئے موقع پر پہچنیں جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے زریعے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی