کوئٹہ دھماکہ،آئی جی کاپنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

  کوئٹہ دھماکہ،آئی جی کاپنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کوئٹہ دھماکے کے تناظر میں صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، حساس مقامات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کیں ہیں۔اس حوالے سے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید موئثر بنایا جائے۔
اور عوامی مقامات کے گرد و نواح میں ڈولفن، پیرو سمیت دیگر پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے اور تمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -