چنار باغ سوسائٹی کیس، طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو 21 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو ریفرنس جلد پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،گزشتہ روزملزم طارق شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزمان نے متعدد پلاٹوں کی فائلیں فروخت کیں، یہ تمام رقم سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے ملزمان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی، ملزم طارق پر 1 ارب 30 کروڑ روپے کی مالی خردبرد کا الزام ہے، ملزمان نے چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی میں متعدد لوگوں سے زمین کے لین دین کے معاملے پر فراڈ کیا۔