ما نگا منڈی، پولیس مغوی تاجر کو بازیاب نہ کرواسکی، انجمن تاجروان کی شٹرڈاؤن ہڑتال

  ما نگا منڈی، پولیس مغوی تاجر کو بازیاب نہ کرواسکی، انجمن تاجروان کی ...

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی شہر سے تاجر اغواکو دو روز ہو گئے مگر تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مغوی کو برآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام تاجر برداری کے جذبات کو ٹھنڈاکرنے کیلئے ایس پی صدر رات گیارہ بجے تھانہ مانگا منڈی پہنچے۔ ایف آئی آر درج کرکے تاجروں کو احتجاج روکنے کی درخواست کی اور یقین دہانی کروائی کہ بہت جلدملزمان کو گرفتار کرکے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی کو باریاب کروالیں گے۔ تاجر برداری نے شہر مانگا منڈی پورے میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی اور کہا کہ جب تک اکرم بھٹی رہا نہیں ہوگا اس وقت تک شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی اور پولیس کے خلاف ملتان روڈ بند کر کے احتجاج مظاہرے کیے جائیں گے 6جنوری کو تقریباً3بجے انجمن کریانہ مانگامنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی مقامی نجی بنک میں چینی کے مبلغ8لاکھ روپے جمع کروانے کیلئے گئے اس کے بیٹے انیس بھٹی نے بتایا کہ تقریباً1گھنٹہ بعد ٹیلی فون پر میرے والداکرم بھٹی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مجھے زبردستی مجھے کار میں ڈال کر اغوا کر لے گئے8 لاکھ روپے بھی چھین لئے۔ رہائی کیلئے لاکھوں روپے کا تاوان لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...