کرول گاؤں، کم سن لڑکے کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

  کرول گاؤں، کم سن لڑکے کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) گجر پورہ کرول گاؤں کے قریب نامعلوم ملزمان نے کم سن لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے جھلسنے والے زخمی کو طبی امداد کے لئے میوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کے باعث 15 سالہ فیاض وارث چہرے، گردن اور بائیں جانب سے اس کا جسم شدید جھلس چکا ہے۔

جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے پولیس نے ورثا کی درخواست ملنے پر کاروائی شروع کردی۔

مزید : علاقائی


loading...