شہری معین کے قتل میں ملوث تین اشتہاری ملزم عرفان، عمران اور مجاہد گرفتار

شہری معین کے قتل میں ملوث تین اشتہاری ملزم عرفان، عمران اور مجاہد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر)لاہور سی آئی اے صدر نے کاروائی کرتے ہوئے شہری معین کے قتل میں ملوث تین ملزمان محمد عرفان، عمران اور مجاہد کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی سی آئی اے صدر رانا اشفاق سلطان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ملک پارک بند روڈ کے قریب سے گرفتار کیا۔ ملزمان نے پراپرٹی کے تنازع پر دوران رشتہ دار معین کے سر پر لوہے کے راڈ مار کر اسے قتل کردیا تھا۔

کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان عرصہ دراز سے مختلف جگہوں پر اپنا نام تبدیل کر کے زندگی بسر کر رہے تھے اور کافی عرصہ سے لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سب انسپکٹر حاجی مظہر اقبال و پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -