کروشیا میں صدارتی الیکشن سابق وزیراعظم نے جیت لیا
ٓزیگرب (این این آئی)بلقان خطے کے ملک کروشیا میں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان اور سابق وزیراعظم زوران میلانووچ نے مطلوبہ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں تقریبا ترپن فیصد ووٹ ملے۔ قدامت پسند موجودہ صدر کولنڈا گرابار کتارووچ کو دوسرے مرحلے میں سینتالیس فیصد سے زائد ووٹ ملے۔ دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جب کروشیا نے یورپی یونین کی ششماہی صدارت پہلی جنوری کو سنبھالی۔ صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ اتوار چار جنوری کو ہوئی اور نتائج کا اعلان گزشتہ شام کیا گیا۔