پولیس حراست سے 2افراد باز یاب، ایک لاکھ روپے رشوت بھی لی گئی

  پولیس حراست سے 2افراد باز یاب، ایک لاکھ روپے رشوت بھی لی گئی

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ کے عدالتی بیلف نے تھانہ اچھرہ میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی غیر قانونی حراست سے 2 شہریوں کو بازیاب کراکے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر کی عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ایس ایچ او تھانہ اچھرہ کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیاہے۔بیشہری عمیر منصب اور سہیل منصب کو بازیاب کرایا گیا، شہری نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ اچھرہ نے مبینہ طور پران سے ایک لاکھ روپے رشوت بھی لی،عدالت انصاف فراہم کرے،غیر قانونی طور پر زیر حراست ملزمان کی جانب سے وکیل ایم بی زاہد خان اور نصراللہ چشتی پیش ہوئے،بیلف نے اپنی رپوٹ میں بتایا کہ تھانہ اچھرہ ایس ایچ او نے 2 ملزمان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...