ایلیٹ فورس کے شہید کانسٹیبل شہباز احمد کی18ویں برسی، خراج تحسین

ایلیٹ فورس کے شہید کانسٹیبل شہباز احمد کی18ویں برسی، خراج تحسین

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل شہباز احمد شہیدکی18ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،شہدا ء کی قربا نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ان کے فلاح بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل شہباز احمد شہید 7جنوری2002 ء میں ضلع قصور کے علاقے میں اشتہاری مجرمان کے خلاف ریڈ پر گئے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔شہید کانسٹیبل شہباز احمد کو ان کی بہادری اور جرات پر قائد اعظم پولیس میڈل سے بھی نوازا گیا۔

مزید : علاقائی