جنوبی کوریا، پیٹریاٹ میزائل کا یونٹ وسطی سیول منتقل

    جنوبی کوریا، پیٹریاٹ میزائل کا یونٹ وسطی سیول منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے پیٹریاٹ میزائل کے یونٹ کو جنوب مشرقی خطے سے وسطی سیؤل منتقل کر دیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے لاحق دفاعی خطرات کے پیش نظر پیٹریاٹ میزائل کے یونٹ کو جنوب مشرقی صوبہ نارتھ جیانگ سنگ سے وسطی سیؤل کے ماؤنٹ بکاک منتقل کیا ہے جو کہ صدارتی دفاتر کے عقب میں واقع ہے۔ پیٹریاٹ میزائل کا یہ یونٹ پیک ٹو اور پیک تھری میزائیلوں سے لیس ہے جو زمین سے 20 سے 40 کلو میٹر کی اونچائی پر دشمن میزائل کو تباہ کر سکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ جنوبی کوریا نے ملک کے جنوبی علاقوں کی حفاظت کے لئے وہاں 2017 میں تھاڈ میزائل دفاعی نظام نصب کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -