خالد بن سلمان کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  خالد بن سلمان کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  



ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں خالد سلمان نے کہا کہ انہیں مارک ایسپر سے ملاقات پر فخر ہے۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...