ترکی،یونان،آئس لینڈ میں شدید برفباری

  ترکی،یونان،آئس لینڈ میں شدید برفباری

  



انقرہ،ایتھنز(صباح نیوز)ترکی،یونان،آئس لینڈ میں طوفانی موسم کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑیاں بے قابو ہوگئیں۔دوسری جانب یونان کے مختلف حصوں میں بارش،برف باری اور تیز ہواوں کے باعث پروازوں اور فیری سروس کا نظام متاثر ہو گیا جبکہ ایتھنز ائیرپورٹ پر پروازیں روک دی گئیں۔آئس لینڈ میں بھی برفباری کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...