جکا رتہ، سیلاب، مٹی کے تود ے گرنے سے ہلاکتیں 66تک پہنچ گئیں
جکارتہ(این این آئی) انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی ہلاکتیں چھیاسٹھ تک پہنچ گئیں۔ ان ہلاکتوں میں نو جکارتہ شہر میں اور بقیہ ستاون قریبی نواحی علاقوں میں ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی وجوہات میں پانی میں بجلی کے کرنٹ کی موجودگی اور مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنا شامل ہیں۔ شدید بارشوں سے جکارتہ شہر کی ایک سو بیاسی نواحی بستیوں میں سیلاب کی سی صورت حال ہے۔ تقریبا چار لاکھ افراد گھر بار چھوڑ کر عارضی مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سیلاب کی سطح گزشتہ جمعہ سے کم ہوناشروع ہو گئی ہے۔ سن 1866 کے بعد جکارتہ میں میں ہونے والی یہ شدید ترین بارش تھی۔