ساندہ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

  ساندہ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ساندہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق 38 سالہ طیب پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طیب جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دیگر زخمیوں میں 27سالہ یونس اور 21سالہ زبیر شامل ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ورثا کی جانب سے درخواست کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی