سابق ایس ایس پی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 جنوری تک توسیع

سابق ایس ایس پی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 جنوری تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی سید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 جنوری تک توسیع کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جنید ارشدکی ماں اور باپ کے نام بے نامی دار جائیدادیں ہیں، جنیدارشد پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہیں، جنید ارشد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی سابقہ بیوی نے ایف آئی اے اور نیب میں درخواستیں دیں،پٹرول پمپ والد کے نام ہے، ان کے موکل کے والد کے نام 1988 ء میں 2 پلاٹ سی ڈی اے سے قرعہ اندازی میں نکلے، والد کے اثاثہ جات بھی جنید ارشد کے کھاتے میں ڈال دیئے گئے۔ بیوی کو اثاثہ جات کا علم تھا، اس نے نیب کو درخواست دیدی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے کروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشن کیں،حالانکہ ان کی پوری سروس کی تنخواہ ایک کروڑ بھی نہیں ہو گی، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

نیب پراسیکیوٹر

مزید : علاقائی


loading...