یرقان کی جعلی ادویات فروخت کرنیوالے ملزمان کی ضمانتیں مسترد

    یرقان کی جعلی ادویات فروخت کرنیوالے ملزمان کی ضمانتیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ سید مظفر علی شاہ نے شہر کے مختلف۔علاقوں میں یرقان کی ادویات جعلی فروخت کرنے پر4ملزمان زوہیب انور، زاہد اقبال،حامد خان اور رضوان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں،ضمانتیں خارج ہونے پرپولیس نے رضوان اور حامد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ملزمان زوہیب اور زاہد اقبال فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -