سونو مسیح 2 ماہ گزرنے کے باوجود لاپتہ

  سونو مسیح 2 ماہ گزرنے کے باوجود لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) لٹن روڈ کے علاقہ سے پراسرار طور پر غائب ہونے والے نوعمر لڑکے سونو مسیح کا دو ماہ گزر جانے کے باوجود سراغ نہیں لگایاجا سکا ہے۔ پولیس نے نوعمر لڑکے سونو مسیح کے اغوا کا مقدمہ نمبر 1010/2019 درج کر کے تفتیش شروع کر رکھی ہے۔
۔ آریہ نگر پونچھ روڈ کی رہائشی فرزانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا سونو مسیح 4 نومبر کو اچانک گھر سے باہر گیا اور تاحال گھر واپس نہیں آیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش جاری ہے اور نوعمر لڑکے سونو مسیح کی تلاش کے لئے مختلف ہسپتالوں، تھانوں اور دیگر مقامات سے چیک کیا گیا ہے اور تلاش نہ ہونے پر مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -