اقبال ٹاؤن ڈویژن، پولیس نے 66 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث66ملزمان گرفتار،ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں 4 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔
اْن کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 9 ملزمان کے قبضہ سے 8 پسٹل، 1 رائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 منشیات فروشوں کے قبضہ سے110گرام چرس اور133 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔